تیز رفتار کار کی ٹکر سے ڈرائیور ہلاک

حیدرآباد ۔ /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے بموجب 22 سالہ اکشئے کامبلے متوطن ناندیڑ مہاراشٹرا پیشہ سے کنٹینر ڈرائیور تھا اور کل لوڈ سے لدا ہوا کنٹینر آرام گڑھ چوراہے پہونچ کر اسے خالی کروارہا تھا کہ اس کے ایک دوست نے فون کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر اکشئے کامبلے نے کنٹینر سے کچھ ہی دوری پر اپنے دوست سے ملاقات کیلئے پہونچا اور کافی انتظار کے بعد دوست نہ آنے پر وہ دوبارہ اپنی گاڑی کے سمت جارہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں ڈرائیور برسرموقع ہلاک ہوگیا اور پولیس راجندر نگر نے اس کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف 304(A) کے تحت ایک مقدمہ درج کروایا ۔ سب انسپکٹر راجندر نگر مسٹر ایس وی شیکھر نے بتایا کہ خاطی گاڑی کے خلاف سی سی ٹی وی کے ذریعہ تفصیلات کئے جارہے ہیں ۔