تیز رفتار بے قابو کار پلٹنے سے دو افراد ہلاک‘ چار شدید زخمی

کلواکرتی ۔ 29؍ اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد کوکٹ پلی سے سری سلیم جا رہے سافٹ ویر انجنیئر تیز رفتار کار کے بے قابو ہوجانے کے سبب دو انجنیئر جو کہ میاں بیوی تھے برسرموقع ہی ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ دیگر انجنیئرس شدید زخمی ہوگئے ۔ سی آئی کے تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کوکٹ پلی کے رہنے والے مہندرا کمپنی میں سافٹ ویر انجنیئر کام کرنے والے 6 افراد جن میں انپ ریڈی اور ان کی اہلیہ آشوینی ان کے علاوہ دیگر چار افراد روی کمار ‘ علی ‘ کشور ‘ روکیش جو کے کار میں سری سیلم جا رہے تھے کہ سونی پنٹا کے قریب تیز رفتاری کے سبب کار بے قابو ہو کر کئی پلٹیاں کھاگئی جس کے سبب جائے واقع پر ہی انپ ریڈی اور ان کی اہلیہ آشوینی برسرموقع ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر چار میں کشور شدید زخمی ہوئے جنہیں حیدرآباد روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مابقیہ تین افراد زیر علاج ہیں ۔ تین افراد زیر علاج ہیں سی اے نے بتایا کہ بعد پنچنامہ نعشوں کودواخانہ منتقل کیا گیا اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے۔