تھائی لینڈ میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی برقرار

تھائی لینڈ کی فوجی حکومت نے ملک میں سیاسی سرگرمیوں پر سے فوری طور پر پابندی نہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ تھائی وزیر اعظم پرایْت چَن اوچا کے مطابق مستقل طور پر موجود سیاسی تقسیم اور ایک دوسرے پر تہمتیں لگانا وہ وجوہات ہیں، جن کے باعث یہ پابندی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ تھائی لینڈ میں 2014ء میں فوج نے انتظام حکومت سنبھال لیا تھا، جس کے فوری بعد یہ پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تھائی وزیر اعظم نے اگلے برس نومبر میں ملک میں عام انتخابات کرانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

یونیورسٹی آف اوٹاہ میں
فائرنگ ایک ہلاک
سالٹ لیک سٹی۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ریڈینئے کینیان نامی علاقہ میں یونیورسٹی آف اوٹاہ کے کیمپس میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، حالانکہ یونیورسٹی نے اس سلسلے میں یونیورسٹی کے طلباء اور اسٹاف کو پہلے ہی چوکس کردیا تھا تاہم ایک شخص کی ہلاکت کو روکا نہیں جاسکا۔ سالٹ لیک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص 24 سالہ آسٹن بوئن کی تلاش جاری ہے جس کے لئے ہیلی کاپٹر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ پولیس سرجنٹ برانڈن شیئرر نے بتایا کہ اب تک مقتول کی جنس یا اس سے متعلق دیگر تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔