توہین عدالت معاملہ میں عمران خان کے جواب کا ادخال

اسلام آباد، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک ِ انصاف پارٹی (پی ٹی آئی )کے سربراہ عمران خان نے توہین عدالت کے معاملے میں آج الیکشن کمیشن میں اپنا جواب داخل کیا ہے ۔دی نیشن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ کل عمران خان کی جانب سے داخل کردہ جواب کا مطالعہ کرے گااور اس کے بعد وہ 27 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔چیف الیکشن کمشنر (ریٹائرڈ جج) سردار محمد رضا خان کی قیادت میں کمیشن کی چار رکنی بنچ عمران خان کے خلاف چل رہے توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے ۔مسٹر خان نے اپنے وکیل کے ذریعہ داخل کردہ جواب میں کہامیں الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں اور اس ادارے کی اعلی حیثیت و مقام کو تسلیم کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کے صدرنشین نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق ردعمل کا اظہار کرنے کے معاملے میں انہوں نے اپنے سابق وکیل ثقلین حیدر کے ذریعہ معذرت طلب کر لی تھی۔ انہوں نے اسے قدیم زمانے کا بندہوچکا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی فنڈنگ معاملے میں دستاویزات نہیں جمع کرنے سے شروع ہوئی تھی اور اب تمام دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔