توہین رسالتؐ کیس : احتجاجیوں پر طاقت کا استعمال نہیں ہوگا

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے ان سینکڑوں احتجاجیوں کو انتباہ دیا کہ فوج کے صبر کو نہ آزمائیں اور فوری طور پر احتجاج سے دستبردار ہوجائیں۔ پاکستان میں سخت گیر اسلام پسندوں نے توہین رسالتؐ کی مرتکب عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے خلاف گذشتہ تین دنوں سے زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ فوج کے بیان کے مطابق احتجاجیوں سے فوری طور پر احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ واقعہ 2010ء کا ہے۔