تنہائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ امرجیت جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پیٹ بشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص تنہائی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔