تنظیم المساجد سدی پیٹ کے نو منتخب صدر کو تہنیت کی پیشکشی

سدی پیٹ ۔3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسجد ابراہیم محلہ این ٹی آر نگر نزد گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سدی پیٹ کے صدر مسجد ابراہیم ملنگ نے 50 مصلیوں کے وفد کے ساتھ دفتر تنظیم المساجد سدی پیٹ پہنچ کر نو منتخب صدر تنظیم المساجد سدی پیٹ الحاج محمد غوث محی الدین کی بکثرت گلپوشی کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے التماس کیا کہ مسجد ہذا کو تنظیم مساجد کے تحت لیں ہم مصلیاں مسجد اور مسجد کمیٹی کے ارکان متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے مسجد کو تنظیم کے تحت دینا طے کیا کیونکہ شہر میں تنظیم المساجد شہر کے تمام 12 مساجد اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے فرائض 66 سال سے کرتے آرہی ہے ۔ محمد سعدلو ، ستار ، محمد سلیم ، محمد مقبول اور عظیم موجود تھے ۔