تمکین سالیوشنس کا شیپ فارمنگ منصوبہ

مقصدی پروگرام کا جناب ظہیر الدین علی خاں کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز ) تمکین سالیوشنس کی جانب سے متعارف کردہ ایک قربانی او ر سنت کی تکمیل پروگرام کا افتتاح جناب ظہیر الدین علی خان کے ہاتھوں عمل میںآیاایم ڈی سالیوشنس عبدالمجیب خان‘جنرل منیجرس محمد باقر اور محمد مشتاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس پروگرام کی تفصیلات سے ذرائع ابلاغ کو واقف کرواتے ہوئے ایم ڈی نے کہاکہ معاشی اور تعلیمی طور پر پسماندہ دیہی علاقوں میں سالیوشن کی جانب سے چھوٹے جانوروں کی افزائش کا انتظام کیا جارہا ہے جس کا مقصدمقامی عوام کی معاشی حالات میںسدھار لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلاحی ادارے کے طور پر تمکین سالیوشنس دس ہزار چھوٹے جانوروں( بکرے) کی فارمینگ کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میںپسماندگی کاشکار دیہی علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد وہاں پر گروپ کی شکل میںپانچ افراد پر مشتمل جماعت کو فی کس پانچ بکروں پر مشتمل چھوٹے پیمانے کا شیٹ تیار کرکے دیا جائے گا اور جانوروں کے چرے کے علاوہ ادویات بھی انہیں فراہم کئے جائیں گے اور جانوروں سے حاصل آمدنی کا چالیس فیصد حصہ معاوضے کے طور پر انہیںادا کیا جائے گا اور بیس فیصد آمدنی کا حصہ متعلقہ دیہات میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کے لئے خرچ کئے جائیںگے بالخصوص اُردو میڈیم اسکول اور کالج کے قیام میں مذکورہ آمدنی کا حصہ صرف کیا جائے گا۔مجیب خان نے کہاکہ اس سے شپ فارمنگ کی صنعت کو فروغ ملے گا اور معاشی طور پر پسماندہ دیہی علاقو ں کی عوام کو روزگار بھی ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ محبو ب نگر ‘ کریم نگر اور میدک کے چند دیہی علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں پر شیپ فارمینگ کے ماحول کو ساز گار بنانے کا تمکین سالیوشن کی جانب سے کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سالیوشنس کی جانب سے چھوٹے پیمانے پر اس تحریک کو شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جاریہ سال دس ہزار چھوٹے جانوروں کی فارمنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لئے بڑے پیمانے پر کام بھی کیاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ متعلقہ دیہات کی تعلیمی او رمعاشی پسماندگی کو دور کرناتمکین سالیوشنس کے اس پروگرام کا عین مقصد ہے۔ انہوں نے مجوزہ پروگرام سے بہترنتائج برآمد ہونے کی امید بھی ظاہر کی۔