تملناڈو میں تلگو زبان کے تحفظ کیلئے 9 ڈسمبر کو دہلی میں مہادھرنا

حیدرآباد ۔ 30 نومبر (این ایس ایس) تملناڈو تلگو یوا شکتی (ٹی ٹی وائی ایس) 9 ڈسمبر کو نئی دہلی میں ’’مہادھرنا‘’ منعقد کررہی ہے۔ جو تملناڈو میں لسانی اقلیتوں کی مادری زبان (تلگو) کی حفاظت کیلئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کررہی ہے۔ ٹی ٹی وائی ایس تملناڈو میں تمام اسکولوں میں دستورہند کے مطابق تین زبانوں کے فارمولے کی تعمیل کا مرکز سے مطالبہ کررہی ہے۔ تمل زبان کی لازمی تدریس کے قانون 2006ء کو کالعدم کرتے ہوئے لسانی اقلیتوں کیلئے متعلقہ مادری زبان کو پہلی زبان کے طورپر تلگو، کنڑا، ملیالم، اردو غیرہ کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس کے حصہ کے طور پر ٹی ٹی وائی ایس یکم ؍ ڈسمبر کو پوسٹر جاری کررہی ہے۔ تلگو فلم پروڈیوسرس کونسل ہال، فلم چیمبر، فلم نگر میں اس کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ کانگریس ایم ایل سی پونگولیٹی سدھاکر ریڈی سنیما پروڈیوسر اور فلم چیمبر پریسیڈنٹ ڈی سریش بابو، وائی ایس آر سی پی قائدین امباٹی رام بابو، لکشمی پاروتی، سنیما رائٹرس پروگرام میں شرکت کریں گے۔