تمباکو کا استعمال امراض قلب اور کینسر کا سبب

عالمی یوم انسداد تمباکو پر ڈی ایس ریسرچ سنٹر کی مہم
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : تمباکو کے مضر اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے اور اس کے استعمال سے صحت پر مرتب ہونے والے مہلک اثرات کے بارے میں شعور بیداری کے لیے 31 مئی کو عالمی یوم انسداد تمباکو منایا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں ڈی ایس ریسرچ سنٹر ( ڈی ایس آر سی ) کے زیر اہتمام شہر میں عوامی شعور بیداری مہم چلائی جائے گی ۔ ڈی ایس آر سی کے مطابق دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال سے سالانہ 20 لاکھ افراد امراض قلب اور کینسر میں مبتلا ہو کر موت کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ بالخصوص قلب کی صحت پر تمباکو کے انتہائی سنگین اثرات تمباکو سے متعلق اموات کو کم کرنے کے لیے محدود اسباب ہیں ۔ علاوہ ازیں عوام کا ایک بڑا حصہ تمباکو نوشی کے سبب قلب ، شیریان کے امراض اور کینسر کے جان لیوا نقصانات سے باخبر نہیں ہے ۔ ڈی ایس ریسرچ سنٹر کی آیوروید اچاریہ ڈاکٹر گیتانجلی ماڈا نے کہا کہ کینسر کے علاوہ قلب اور شیریان کے امراض سے ہونے والی اموات کا تمباکو کے استعمال کا گہرا تعلق ہے ۔ جس کے بارے میں عوامی شعور بیدار کیا جائے گا ۔ قلب اور شیریان کی صحت کو لاحق خطرات میں کمی کے لیے حکومتوں ، سرکاری اداروں اور عوام کی طرف سے مناسب اور قابل عمل اقدامات کیے جاسکتے ہیں ۔ کینسر کا علاج ایک نازک اور پیچیدہ عمل ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر گیتانجلی نے کہا کہ ڈی ایس ریسرچ سنٹر کے ماہرین بالخصوص کینسر کے مریضوں کو 5000 سال قدیم آیوروید ادویات اور علاج کے ذریعہ ایک بہتر زندگی گذارنے میں مدد کرسکتے ہیں ۔۔