تمام مستحق غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی ‘ سرینواس یادو

حیدرآباد 30 ستمبر ( آئی این این ) وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے تمام مستحق خاندانوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان مکانات کے تعلق سے قیاس آرائیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے آج بنڈا میسما نگر کے 507 مکینوں کو قبضہ سرٹیفیکٹ حوالے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف قبضہ سرٹیفیکٹ دے گی بلکہ مستحق غریب خاندانوں کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہر میں ڈبل بیڈ روم کے ایک لاکھ مکانات تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

شمس آباد سے چار ماہ کی لڑکی کا اغواء
شمس آباد 30 ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود سے چار ماہ کی لڑکی کا اغواء کیا گیا ۔ علاقہ سدانتی کی ساکن رانی کی ملاقات پڑوسی ہمسا سے ہوئی اس وقت رانی کے ہمراہ اس کی چار ماہ کی لڑکی بھی ساتھ تھی ۔ دسہرہ کے موقع پر رانی کی خرید و فروخت کے دوران ہمسا نے لڑکی کا اغواء کرلیا ۔ رانی کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہمسا کی تلاش شروع کردی ۔