تلے ہوئے ٹماٹر

اشیاء : ٹماٹر چار عدد ، بیسن آدھا کپ ، کارن فلور کھانے کا چمچہ ، دودھ آدھا کپ ، نمک حسب ذائقہ ، کالی مرچ آدھا چمچہ ، انڈا ایک عدد ، تیل تلنے کیلئے ۔
ترکیب : ایک پیالے میں بیسن ، نمک ، کارن فلور ڈال کر ملائیں پھر اس میں انڈا اور دودھ ملائیں ۔ٹماٹر کے موٹے گول گول ٹکڑے کاٹ لیں ۔ فرائی پین میں ایک انچ تیل بھر لیں ۔ گرم ہوجائے تو ٹماٹر کے ٹکڑوں کو آمیزے میں ڈبو کر تلیں ۔ زیادہ دیر نہیں پکانا ہے ۔ نکالتے وقت کسی پیپر پر تیل جذب کرلیں اور فوری طور پر کھانے کیلئے پیش کردیں