تلگودیشم تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرے گی: چندرابابو نائیڈو

حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم این چندرابابو نائیڈو نے آج کہاکہ اِن کی پارٹی آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی نئی حکومت سے تعاون کرتے ہوئے ایک تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرے گی۔ حالیہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں تلگودیشم کی ہزیمت کے بعد پہلی مرتبہ بیان دیتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ ابتداء میں نئی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ اب نئی حکومت آرہی ہے ۔ ہم کو اِس کے کام کاج کو دیکھنے کچھ وقت درکار ہوگا۔ سب سے پہلے ہم یہ دیکھیں گے کہ وائی ایس آر کانگریس اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرتی ہے یا نہیں۔وہ گنٹور میں پارٹی ورکرس سے خطاب کررہے تھے۔