تلنگانہ کے 25 اضلاع میں زیرزمین پانی کی سطح کافی گھٹ گئی ہے

حیدرآباد 19 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 25 اضلاع میں زیرزمین پانی کی سطح گزشتہ ایک سال کے دوران کافی گھٹ گئی ہے۔ سب سے زیادہ سنگاریڈی ضلع میں سطح آب میں کمی ہوئی ہے۔ حیدرآباد کے بشمول 18 اضلاع میں گزشتہ سال ناکافی بارش کی وجہ سے گراؤنڈ واٹر کی سطح کم ہوگئی۔ سارے تلنگانہ میں گزشتہ سال سب سے کم بارش سنگاریڈی میں ہوئی۔ جس کی وجہ سے گراؤنڈ واٹر سطح سنگاریڈی میں انتہائی کم ہوچکی ہے۔ جون سے شروع ہونے والے بارش کے موسم میں اگر خاطر خواہ بارش نہ ہوئی تو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔