تلنگانہ کے آبپاشی پروجیکٹس کی گنجائش میں اضافہ کے اقدامات

حیدرآباد 30جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آبپاشی کیلئے پانی کی ضرورتوں کے حساب سے تلنگانہ حکومت بھی جاریہ آبپاشی پروجیکٹس کی گنجائش میں اضافہ کر رہی ہے ۔کھمم میں سیتارامالفٹ ایری گیشن پروجیکٹ کی گنجائش میں 50ہزار ملین کیوبک فٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 70.4ٹی ایم سی فٹ کیا گیا ہے ۔ اس ڈیم سے جن اضلاع میں پانی کی سپلائی کی جائے گی ان میں کھمم،بھدرادری،کتہ گوڑم اور محبو ب آباد شامل ہیں اور اس سے 5.48لاکھ ایکڑ کے بجائے اب 9.36لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔پروجیکٹ کی تجدید نو سے سب سے زیادہ کھمم اور دوسرے اضلاع کو فائدہ پہنچے گا ۔نئے ڈیزائن کے مطابق دو اضلاع کی تقریبا سات لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جاسکے گا۔