تلنگانہ کو کے سی آر سے آزاد کروانے کی ضرورت : ڈاکٹر کے لکشمن

حیدرآباد 2 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے آج تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر انہوں نے چیف منسٹر اور حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس ریاست میں جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ریاست کو خاندان کی کمپنی میں تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ڈکٹیٹر چیف منسٹر کے سی آر کے پنجوں سے آزاد کروانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مجلس کے خوفر سے 17 ستمبر کو تلنگانہ لبریشن ڈے کا اہتمام نہیں کر رہے ہیں۔