تلنگانہ پر نظم ‘ شاعر جلیل نظامی کو 1 لاکھ 1 ہزار روپئے کا تحفہ

فلم اداکار توفیق خاں کی اردو دوستی پر ڈپٹی چیف منسٹر کی ستائش
حیدرآباد 28 فبروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد دکن کو ملک ہی نہیں سادی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے ۔ اس سرزمین نے ہر شعبہ حیات میں اپنے وطن عزیزکو ایسے سپوت دئیے ہیں جنہوں نے شہر حیدرآباد کو مقبولیت بخشی ۔ شہر کے ایک مشاعرہ میں شہر حیدرآباد کے ایک نوجوان ابھرتے ہوئے فلمی ادکار توفیق خاں نے ادب نواز شخصیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اردو سے اپنی بے پناہ محبت کا ثبوت دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے کیا ۔ واضح رہے کہ اردو دنیا کے مقبول شاعر جلیل نظامی نے ریاست تلنگانہ پر نظم سنائی جس سے متاثر ہو کر توفیق خاں نے فوری ایک لاکھ ایک ہزار روپیہ نقد انعام کی شکل میں محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں جلیل نظامی کو دئے ۔ ان کے اقدام کی ڈپٹی چیف منسٹر نے ستائش کی ۔ اس موقع پر این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ ، الحاج محمد سلیم صدر نشین وقف بورڈ ، ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ایس اے شکور موجود تھے ۔