تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت سرکاری ملازمتوں کیلئے گروپ امتحانات ہوتے ہیں۔ ان میں تلنگانہ ریاست پر جغرافیائی معلومات کا پرچہ بھی ہوتا ہے۔ اقلیتی طلبہ کو تلنگانہ کی معلومات کیلئے ایک اہم مسابقتی تمثیلی امتحان آج اتوار 31 مئی کو صبح 11 تا ایک بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار کو تلنگانہ کی معلومات کا پرچہ بھی دیا جائے گا۔