تلنگانہ میں گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

حیدرآباد ۔ 30 مارچ ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یکم اور 2 اپریل کو تلنگانہ کے تمام اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ 2 اور 3 اپریل کو بھی گرج چمک کا امکان ہے ۔ تلنگانہ میں کچھ قمامات پر اور ساحلی آندھرا و رائلسیما میں آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 42 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ شہر میں درجہ حرار ت میںبتدریج اضافہ ہوگا ۔