تلنگانہ میں غیر مقامی افراد کے تقررات سے مقامی نوجوانوں کا نقصان

زونل سسٹم میں اصلاحات پر زور، ٹی آر سی کا مذاکرہ، دیوی پرساد و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔یکم نومبر(سیاست نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سرکاری ملازمین کے تقرر کے لئے قائم کردہ زونل سسٹم میں اصلاحات درکا ر ہیںکیوں کہ سابق کی آندھرائی حکومتوں نے زونل سسٹم کا استحصال کرتے ہوئے تلنگانہ میں غیرعلاقائی ملازمین کا تقرر عمل میںلایا ہے جو علاقائی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے آج بھی نقصاندہ ثابت ہورہا ہے۔ چیرمن تلنگانہ گزیٹیڈ افیسر س اسوسیشن دیوی پرساد نے تلنگانہ ریسور س سنٹر کے ’’تلنگانہ میںزونل سسٹم 370Dکا نفاذ ‘‘پر چندرم حمایت نگر میں منعقدہ مذاکرے سے صدراتی خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ صدر ٹی این جی اوز رویندر ریڈی‘ سابق جنرل سکریٹری ٹی جی اوز سلیم احمد‘ مدھو سدھن ریڈی نے بھی خطاب کیا۔ دیوی پرساد نے مزید کہاکہ زونل سسٹم کے تحت تیس فیصد غیر علاقائی او رستر فیصد علاقائی امیدواروں کا سرکاری عہدوں پر تقرر عمل میں لایاجانا چاہئے جس کے تحت آندھرائی حکمرانوں نے تیس فیصد کے تناسب سے آندھرائی امیدواروں کاتقرر عمل میں لاتے ہوئے علاقے تلنگانہ کے مستحق امیدواروں کا حق چھینا جارہا ہے۔ انھوں نے تلنگانہ کے زونل سسٹم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کو ضروری قراردیا۔ سلیم احمد سابق جنرل سکریٹری ٹی جی اوز نے کہاکہ ریاست حیدرآباد کی انڈین یونین میںشمولیت سے قبل ہی ملکی قانون کا ریاست حیدرآباد میںنفاذ عمل میں لایا گیا تھاجس کا سلسلہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے قیام تک جاری رہا مگر 1956میں آندھرائی قائدین او رسرکاری ملازمین نے ملکی قانون کی مخالفت میں آندھرائی قائدین نے احتجاج کیا باوجود اسکے سپریم کورٹ نے واضح طور پر ریاست آندھرا پردیش میں ملکی قانون برقرار رکھنے کی ہدایت دی مگر آندھرائی قائدین او رملازمین نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ملکی قانون کی خلاف ورزی کی جس کے بعد ہی تلنگانہ میںآندھرائی قائدین او رسرکاری ملازمین کی متعصبانہ رویہ کے خلاف احتجاج کا آغاز عمل میںآیا۔سلیم احمد نے کہاکہ زونل سسٹم کے تحت تقررات کے عمل میں آندھرائی قائدین اور سرکاری ملازمین نے تلنگانہ کی عوام کو نظرانداز کیا اور 1975کے صدارتی احکامات کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس کا خمیازہ تلنگانہ کے لوگ آج تک بھگت رہے ہیں۔
تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (راست) تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس صدر اسوسی ایشن جناب غلام محمد کی زیرصدارت /4 نومبر کو 10.30 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا جس میں وظیفہ یابوں کے مطالبات جو کہ حل طلب ہیں ان پر گفتگو ہوگی اس کے علاوہ وظیفہ یابوں کا سالانہ تصدیق حیات کا فارم بھی ممبروں کو مفت تقسیم کئے جائیں گے ۔