تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر جاری

حیدرآباد 29دسمبر(یواین آئی )تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست بھرمیں اگلے دو دنوں تک سردی کی شدید لہرجاری رہے گی۔ریاست کے اضلاع عادل آباد اورکھمم میں درجہ حرارت کم ازکم 3 تا 4 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔ کل عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس، میدک اورکھمم میں 9 ڈگری کے علاوہ حیدرآباد اوردیگرمقامات پر11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔