تلنگانہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی پیش قیاسی

حیدرآباد29 اپریل (یو این آئی) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے تلنگانہ اورآندھراپردیش میں دھوپ کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کی ہے ۔ ان دنوں ریاست تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ، دوپہر کے وقت لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں سڑکیں سنسان نظرآرہی ہیں۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے مئی کے مہینہ میں عام دنوں کے مقابل درجہ حرارت میں اضافہ کی پیش گوئی کی ہے ۔خاص طوپرشمالی تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کھمم، نلگنڈہ، نظام آباد، کریمنگرمیں درجہ حرارت مئی کے مہینہ میں 46 تا47 ڈگری سیلسیس تک جاسکتا ہے ۔