تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کی ترقی کیلئے اسکریننگ کمیٹیوں کی تشکیل

حیدرآباد ۔29 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آئی اے ایس عہدیداروں کی ترقی کے سلسلہ میں دو علحدہ اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آئی اے ایس عہدیداروںکو سپر ٹائم اسکیل اور اس سے اضافی عہدہ پر ترقی کیلئے چیف سکریٹری کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔ سپر ٹائم اسکیل سے زائد رتبہ پر ترقی کیلئے قائم کی گئی تین رکنی کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے کے پردیپ چندرا آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس اور ایم وی گوپال پرنسپل سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن کو نامزد کیا گیا ہے۔ سپر ٹائم اسکیل رتبہ پر ترقی کیلئے قائم کی گئی اسکریننگ کمیٹی کے ارکان نے اجئے مشرا پرنسپل سکریٹری ریونیو اور راجیشور تیواری پرنسپل سکریٹری ای ایف ایس ڈپارٹمنٹ شامل ہے۔