تلنگانہ صنعتی ترقی میں سرفہرست، ایک لاکھ کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری

حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ چار سال چھ ماہ کے دوران زایداز ایک لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ریاست میں سات ہزار سات سو صنعتیں قائم ہوئیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے چیرمین جی بالاملو نے یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت کی موافق انڈسٹری پالیسی کی وجہ سے تلنگانہ صنعتی ترقی میں سب سے آگے ہے۔