تلنگانہ سوشل سکیورٹی پنشن میں اضافہ

حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے سینئر سٹیزنس اور اِسی زمرے کے دیگر افراد کے لئے سوشل سکیورٹی پنشن میں اضافہ کا حکم دیا ہے۔ ایک ہزار کے بجائے اب 3016 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے جو معذورین کو دیئے جائیں گے اور دیگر مستحقین کو ایک ہزار روپئے سے بڑھاکر 2016 روپئے کیا گیا ہے۔ حکومت نے اِس سلسلہ میں موجودہ استفادہ کنندگان کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا۔