تلنگانہ حکومت سے اقلیتی اداروں کے لیے بجٹ کی اجرائی

حیدرآباد۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتوں سے متعلق اداروں کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ کا بجٹ جاری کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کے اسپیشل سکریٹری فینانس نے احکامات جاری کئے ۔ مرکزی حکومت کی اقلیتی آبادی والے علاقوں میں ہمہ جہتی ترقی سے متعلق اسکیم کیلئے 7 کروڑ 51 لاکھ 57 ہزار روپئے جاری کئے گئے ۔ 2014-15 ء کے منصوبہ جاتی مصارف کے تحت یہ رقم جاری کی گئی۔ اس اسکیم کیلئے بجٹ میں 15 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے ۔ مزید 7 کروڑ 48 لاکھ 43 ہزار کی اجرائی باقی ہے۔ حکومت نے تلنگانہ حج کمیٹی کو گرانٹ ان ایڈ کے طور پر 82 لاکھ 86 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ بجٹ میں حج کمیٹی کو دو کروڑ مختص کئے گئے تھے اور پہلے مرحلہ میں 55 لاکھ 14 ہزار جاری کئے گئے۔ مزید 62 لاکھ روپئے کی اجرائی باقی رہے گی۔
دمہ کی مجرب دوا کی مفت تقسیم
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : بہ مسرت ولادت باسعادت حضور سرور کائنات ؐ 3 جنوری کو 7 بجے شام حسب سابق دمہ کی مجرب دوا دواخانہ غوثیہ الجعفر پبلک اسکول پرانی حویلی پر مفت تقسیم کی جائے گی ۔ ضرورت مند حضرات یکم جنوری تک اپنے نام شام 7 بجے تا 9 بجے شب دواخانہ غوثیہ پرانی حویلی پر درج کرواسکتے ہیں ۔۔