تلنگانہ بی جے پی ریاستی عاملہ اجلاس کا 6 اور 7اکتوبر کو محبوبنگر میں انعقاد

حیدرآباد 27ستمبر (یواین آئی )تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن نے تالابوں اور نالوں پر غیر قانونی قبضوں کو برخاست کرنے کے فیصلہ کا استقبال کیا ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قبضے کرنے والوں کے خلاف فوجداری معاملات درج کئے جانے چاہئے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھنڈاری لے آؤٹ علاقہ میں ابھی بھی بارش کا پانی بھرا ہوا ہے ۔ حکومت راحت کاموں میں ناکام ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 6اور 7اکتوبر کو محبوب نگر ضلع میں بی جے پی کی ریاستی عاملہ کی میٹنگ ہوگی جس میں پارٹی کو مستحکم کرنے سمیت مستقبل کے لائحہ عمل کو تیار کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ پارٹی تلنگانہ میں خود کو مستحکم کرنے جدوجہد کر رہی ہے ۔