تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان

حیدرآباد30جون( یواین آئی)شمال مغرب اور اس سے متصل مغربی وسطی خلیج بنگال ، ساحلی اوڈیشہ اور شمالی آندھراپردیش میں ہوا کا کم دباو بناہوا ہے ۔اس کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں یہ انتباہ دیا ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے بیشتر مقامات ،رائل سیما کے بعض مقامات اورتلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہی ہے جبکہ رائل سیما میں یہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ کمزور ہوگیا ہے ۔ساحلی آندھراپردیش کے بعض مقامات پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی جبکہ رائل سیما میں موسم خشک رہا ۔