تلنگانہ اسمبلی کو ڈیجیٹل بنانے کی سمت پہل

حیدرآباد 31 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کو حکومت مکمل طور پر ’’ڈیجیٹلائزڈ‘‘ کرنے کے لئے پہل کررہی ہے اور پہلے مرحلہ میں تمام ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل کے لئے ’’میل آئی ڈیز‘‘ تیار کئے گئے۔ بعدازاں تمام سرکاری محکمہ جات اور ان محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ’’میل آئی ڈیز‘‘ تیار کرکے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے ویب سائٹ کو بھی اپ ڈیٹ کرکے ہر ایک کے لئے دستیاب رکھا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ سنٹر فار گڈ گورننس (سی جی جی) کے تعاون سے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے عمل میں تیزی پیدا کی گئی ہے۔ اس طرح تلنگانہ اسمبلی کو بہت جلد مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کردیا جائے گا۔