تلنگانہ ، آندھرا کے درمیان تعمیری اتحاد ضروری : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 31 مئی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا دونوں ریاستوں کے درمیان تعمیری اتحاد اور مرکز کی مدد کے ذریعہ دونوں ریاستوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ یہاں حیدرآباد میں بی جے پی ورکرس کو مخاطب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بی جے پی دونوں ریاستوں کی ترقی کے تعلق سے انتخابی وعدوں پر پابند عہد ہے۔ وینکیا نائیڈو نے دونوں علاقوں کے سیاستدانوں سے کہا کہ وہ اپنے اشتعال انگیز بیانات سے اجتناب کریں اور مشورہ دیا کہ وہ دونوں علاقوں کے تلگو عوام کی بھلائی کیلئے ایک سازگار ماحول کو وجود میں لائیں۔

سی اے جی کی رپورٹ
ریاستی حکومت کو روانہ
حیدرآباد ۔ 31 مئی (پریس نوٹ) پرنسپل اکاونٹنٹ جنرل (جی اینڈ ایس ایس اے) آندھراپردیش وانی سری رام کے پریس نوٹ کے مطابق حکومت آندھراپردیش کی کارکردگی سے متعلق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کی رپورٹ جو مارچ 2013ء کو ختم ہونے والے سال کیلئے جنرل اور سماجی شعبہ کی سرگرمیوں سے متعلق معاملتوں اور اکاونٹس پر آڈٹ کامینٹس اور تبصروں پر مشتمل ہے، 31 مئی 2014ء کو ریاستی حکومت کو روانہ کردی گئی ہے تاکہ اسے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اسمبلی اجلاسوں میں پیش کیا جاسکے۔