تقریب کے دوران فائرنگ ، ’اپنا دل‘ لیڈر کی موت

بریلی29جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بریلی کے عزت نگر علاقے میں جمعرات کی رات سالگرہ کی ایک تقریب میں کی گئی فائرنگ میں اپنا دل کے لیڈر چندرپال پٹیل کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع ن آج یہاں اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پٹیل جمعرات کی رات سمووا گاؤں کے رہنے والے مہاویر دھوبی کے یہاں منعقد سالگرہ کی تقریب میں آئے تھے ۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے خوشی میں فائرنگ کر دی اور ایک گولی اپنا دل کے بتھری چین پور کے صدر چندرپال پٹیل (32) کو جا لگی جس سے ان کی موت ہو گئی۔