تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پکوڑے بیچنے کا مشورہ دینے والی حکومت نہیں چاہئے : مایاوتی

لکھنؤ ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو کہا کہ ملک کے عوام کوئی ایسی حکومت نہیں چاہتے جو پڑھے لکھے نوجوانوں کو چائے اور پکوڑے فروخت کرنے کے مشورے دیتے ہوئے عوام دشمن پالیسیاں اختیار کیا کرتی ہے۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’130 عوام بالخصوص نوجوان اور بیروزگار افراد ایک ایسی حکومت نہیں چاہتے جو غلط سونچ رکھتی ہے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے انہیں چائے پکوڑے بیچنے یا پھر چوکیداری کرنے کے مشورے دیتی ہے اور ایسی ہی عوام دشمن پالیسیاں اختیار کرتی ہے‘‘۔