تعلیم کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ، فاصلاتی طرز تعلیم معاون

سیاست ٹی وی پر ماہر تعلیم ایم اے حمید کا پروگرام
حیدرآباد ۔ /10 مئی (سیاست نیوز) تعلیم طالب علموں کی دہلیز پر چاہے وہ روزگار سے مربوط ہوں یا پھر بے روزگار یا پھر خود روزگار سے منسلک ہوں ۔ سرکاری ملازم خانگی ملازم اپنی تجارت اور دیگر مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے شوق علم کے لئے اوپن یونیورسٹی بی آر امبیڈکر میں گریجویٹس کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی طرف خود بڑھ سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم ایم اے حمید نے سیاست ٹی وی پر نشر کئے جارہے تعلیمی پروگرام سیاست کیرئیر گائیڈنس میں کیا ۔ واضح رہے کہ سیاست ٹی وی ہر ہفتہ تعلیمی رہبری و رہنمائی کے تعلق سے پروگرام پیش کرتا ہے ۔ جس میں مختلف موضوعات کے تحت سوالات کو مرتب کرتے ہوئے پروگرام کی شکل دیتے ہیں ۔ بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں داخلے اہلیت ، اہمیت اور افادیت کے تعلق سے تفصیلی سوالات مرتب کرتے ہوئے اینکر محمد منیر نے پروگرام تشکیل دیا ہے ۔ ہفتہ 3 بجے دن اور اتوار 11 بجے صبح یہ پروگرام سیاست ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ دیگر موضوعات کے پروگرام بھی سیاست ٹی وی کے یو ٹیوب چیانل پر آپ مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔