ترک فوج ۔کرد باغی جھڑپ ، 60 ہلاک

انقرہ ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک فوج اور خوداختیاری کا مطالبہ کرنے والے کرد باغیوں نے جنوب مشرقی ترکی میں شمالی عراق کی سرحد سے متصل علاقہ میں جھڑپ ہوگئی، جس کی وجہ سے 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ 30 سے زیادہ کرد باغی سرحد پار فوجی کارروائی کی وجہ سے شمالی عراق میں ہلاک ہوئے۔ رجب طیب اردغان صدر ترکی ایک اجلاس کے دوران جس میں کئی ضلعی منتظمین شریک تھے، اس کا انکشاف کیا۔ ترکی فوج نے کہا کہ ترکستان ورکرس پارٹی یا پی کے کے کے 6 کارکن بھی مہلوکین میں شامل تھے۔ دیگر 19 افراد ترک جیٹ طیاروں کے فضائی حملہ میں ہلاک ہوئے جو پی کے کے کے اڈوں پر کئے گئے تھے۔
جرمنی کے سیاسی پناہ قوانین میں سختی
برلن ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے اپنے قوانین میں آج سے سختی پیدا کردی کیونکہ بلقان اور یوروپ پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلہ سے نمٹنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ بحرروم پار کرکے جرمنی میں پہنچنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔