ترکی کے ساحل کے قریب کشی غرق چارشامی بچے ہلاک

استنبول ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے چار بچے ترکی کے ساحل کے قریب آج غرق ہوجانے والی ایک کمزور کشتی میں سوار تھے جو ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ یہ کشتی یونان جارہی تھی لیکن ناسازگار موسم کی وجہ سے ترکی کے ساحل کے قریب غرق ہوگئی۔ ساحلی محافظین نے بچوں کی نعشیں جن کی عمریں ایک تا چار سال تھی، برآمد کرلی ہیں۔ دیگر 19 نقل مقام کرنے والے افراد جو لائیٹ جاکٹس پہنے ہوئے تھے، بچا لئے گئے۔ خبر رساں ادارہ دوگان کے بموجب یہ کشتی شمال مغربی ترکی سے یونانی جزیرہ لیس باس کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ نقل مقام کرنے والے اور ترکی سے یوروپی یونین کے ممالک کو روزگار کی تلاش میں منتقل ہونے والے اثرات کی حالیہ عرصہ میں ہلاکتوں کی کئی اطلاعات مل چکی ہیں۔ اس کی ایک وجہ شام، افغانستان، پاکستان اور افریقہ میں پریشان کن حالات زندگی اور جاری خانہ جنگی بھی ہے۔ تین سالہ شامی پناہ گزین بچے ایلان کردی کی نعش قبل ازیں ترکی ساحل پر گذشتہ ستمبر میں دستیاب ہوئی تھی۔