ترکی میں دولت اسلامیہ سے وابستہ 143 مشتبہ افراد گرفتار

لندن، 30اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے آٹھ شہروں سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے وابستہ 143مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔سرکاری خبر رساں ادارے انادولو نے آج یہاں اس کی اطلاع دی ۔ایجنسی نے کہا کہ استنبول میں دھشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہے دوخواتین سمیت آئی ایس سے وابستہ چار مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ارجورم صوبے میں آئی ایس کے سینئر اراکین سمیت 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہبورسا صوبے میں پولیس کی انسداد دہشت گردی مہم کے دوران 39 دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مشتبہ افراد میں دو آذربائیجان اور 28 افراد کا تعلق شام سے ہے ۔ ہفتہ کے روزدارالحکومت انقرہ سے 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ملک کے پانچ شہروں سے بھی 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔