ترکی خشوگی قتل کی تحقیقات جاری رکھے گا: وزیر خارجہ

دوحہ ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیر خارجہ نے آج کہا کہ اُن کا ملک سعودی جرنلسٹ جمال خشوگی کے استنبول میں سعودی سلطنت کے قونصل خانہ کے اندرون قتل کے تعلق سے سچائی کا پتہ چلانے کی سعی ترک نہیں کرے گا۔ میلوت کاوسوگلو نے ترکی کے حلیف قطر میں ایک کانفرنس کے موقع پر بتایا کہ انھیں سعویہ کی طرف سے تحقیقات کے نتیجے یا کوئی نئی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں۔ 59 سالہ خشوگی 2 اکٹوبر کو قونصل خانہ سے لاپتہ ہوئے تھے۔