ترکیمجال میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) مضافاتی علاقہ ترکیمجال میں آج رات ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گنٹی راجیش کو خاطیوں کو ترکیمجال کے ایک بار شاپ کے قریب حملہ کرکے مہلک ہتھیاروں سے قتل کردیا۔ پولیس مقام واردات پر پہونچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مقتول گنٹی راجیش ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں ملوث تھا اور حالیہ دنوں وہ جیل سے رہا ہوا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔