ترکاری مارکیٹ میں بم دھماکہ 21 ہلاک

کراچی ۔ 12 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے کوئٹہ میں ایک ترکاری مارکیٹ میں ہوئے زبردست بم دھماکہ میں 21 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں اقلیتی برادری ہزارہ فرقہ کے لوگ بھی شامل ہیں جبکہ 50 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ صبح 7.35 بجے ایک انتہائی حساس آلہ IED کی مدد سے کئے گئے دھماکہ سے مارکٹ میں بھگدڑ مچ گئی ۔ دھماکو مادہ ترکاری کے ڈھیر میں چھپا کر رکھا گیا تھا ۔ 20 مہلوکین میں سے آٹھ افراد کا تعلق اقلیتی ہزارہ فرقہ سے بتایا گیا ہے۔ سیکوریٹی فورسس کا کہنا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔
جیو نیوز نے یہ بات بتائی ۔