ترنمول کانگریس نے بابل سپریہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی

کلکتہ ۔19 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) گانے کے ذریعہ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کا الزام عاید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے مرکزی وزیر اور آسنسول پارلیمانی حلقے سے ممبر پارلیمنٹ بابل سپریہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ بابل سپریہ یہ گانا لوک سبھا انتخابات کیلئے تیار کیے ہیں،مغربی بردوان ضلع اسٹوڈنٹ لائبریری کوآرڈری نیشن کے سیکریٹری گورو گپتا نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ بابل سپریہ کے گانے میں ممتا بنرجی کے کردار و شبیہ پر انگشت نمائی کی کوشش کی گئی ہے ۔یہ گانا چند یوم پہلے ہی ریلیز ہوا ہے ،اس گانے میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پر بدعنوانی کے الزام عاید کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ اس گانے میں بنگال میں بی جے پی کی بلندی اور بنگال میں بی جے پی کی ضرورت پر زود دیا گیا ہے ۔بنگلہ گانے کے یہ بول ہیں،اس مرتبہ کمل کا پھول ہونا چاہیے ،ترنمول کانگریس کے پھول کو چھوڑدیں،ہم اب ترنمول کانگریس کو مزید نہیں چاہتے ہیں۔