ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا اجلاس سے خطاب
نظام آباد : 31؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹرچندرشیکھر رائودیہی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کلکٹرس و ایس پیز کے ساتھ ایک اجلاس حیدرآباد میں منعقد کیا۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈروس، جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی، ضلع پریشد سی ای او موہن لال، ضلع ایس پی چندرشیکھر ریڈی، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کرشنا مورتی نے شرکت کی۔ اس اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے دیہی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے عہدیداروں کی کارکردگی ناگزیر قرار دیتے ہوئے 17؍ اگست سے شروع کئے جانے والے گراما جیوتی پروگرام کو باقاعدہ طور پر آغاز کیا جارہا ہے اور ہر عہدیدار دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے عوام کا تعائون ناگزیر قرار دیا۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے ضلع نظام آباد کے آرمور حلقہ کے موضع انکار پور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے ہر دیہات کو انکا پور کی طرح ترقی دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ دیہاتوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے مسائل حل ہوں گے اور معاشی طور پر ترقی حاصل ہوگی ۔ 17؍ اگست سے 24؍ اگست تک صفائی کی خصوصی مہم چلانے اور ایک ہفتہ طویل مہم میں دیہاتوں میں صفائی کے کام انجام دینے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی ہدایت دی اور منڈل کے اسپیشل آفیسر کی نگرانی میں اس کام کو انجام دینے کی ہدایت دی۔ پنچایت راج نظام کو مستحکم کرنے کی صورت میں دیہی ترقی یقینی ہوگی۔ انہوں نے ہر منڈل کو ایک ایجنٹ کے تقرر کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ضلع میں پشکرم کو کامیاب طور پر انجام دینے پر ضلع کلکٹر رونالڈ روس، ایس پی چندر شیکھرریڈی و دیگر عہدیداروں کی ستائش کی۔ ضلع کے عہدیداروں کی خصوصی دلچسپی سے ہی ضلع میں پشکرالوں کو کامیاب طور پر انجام دیا جاسکا۔