ترقیاتی اسکیمات مستحقین تک پہنچائی جائیں

کریم نگر ۔28 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کے روبہ عمل ترقیاتی پروگراموں سے بھی مستحقین کو استفادہ ہو اس طرح سے اندرون ہفتہ ضلع کے بھی اہل مستحقین کی نشاندہی کرلی جائے۔ ضلع انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے متعلقہ عہدیداروں کو حکم دیا۔ بروز جمعہ ضلع پریشد میٹنگ ہال میں منعقدہ ایم پی ڈی او منڈل اسپیشل آفیسر میونسپل پنچایتوں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزۃ اجلاس میں اُنھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایس سی، بی سی، میناریٹی کارپوریشن، گریجوین ویلفیر، راجیو یووا شکتی کے ذریعہ روزگار کی فراہمی کے تحت منظور کی جانے والی سبسیڈی اسکیمات پر جائزہ لیا اور مشاورت کی۔ منڈلوں، میونسپل پنچایتوں اور کارپوریشنوں کے شعبہ جات سے مختص کئے جاکر مہینوں گزر جانے کے بعد بھی نہ ہی مستحقین کی نشاندہی کی گئی اور نہ انھیں کوئی فائدہ پہنچائے جانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر اس کی وجہ کیاہے۔ حسن آباد ملیال ایم پی ڈی اوز نے کہاکہ دراصل گرام سبھاؤں کے انعقاد پر بینک عہدیدار حاضر نہیں ہورہے ہیں۔ ویسے جہاں دس یونٹ بھی نہیں ہیں کافی تعداد میں درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔ اُن درخواستوں کی چھان بین مستحقین کی نشاندہی کے لئے بینک کے ذمہ داران عہدیدار تعاون نہیں دے رہے ہیں۔ اس پر کلکٹر نے کہاکہ بے روزگار اور مستحق امیدواروں کو قرض دینے کے لئے بینکوں کو آگے آنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیدار بینک عہدیداروں سے آگے آنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیدار بینک عہدیداروں سے مل کر کوشش کریں۔ جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو ہر منڈل میں اجلاس منعقد کریں اور مستحقین کو اُن کے منظورہ یونٹس کے لئے درکار قرض کی رقم کی منظوری کے اقدامات کریں گے۔ مختلف محکمہ جات کے متعلقہ شعبہ جات سے نشاندہی کردہ تفصیلات کو 20 جنوری تک اُن کی منظوری کے احکامات جاری کئے جائیں۔ ایس سی، بی سی، میناریٹی کارپوریشن عہدیداروں کو تفصیلی رپورٹ روانہ کرنے کیلئے انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے ضلع میناریٹی جائزہ اجلاس میں اے جی سی منوہر، زیڈ پی سی ای او چکرادھر راؤ، ڈی آر ڈی اے پی ڈی شنکریا اور دیگر نے شرکت کی۔