تربیت کے دوران فضائیہ کے طیارہ کو حادثہ ، دو پائلٹ ہلاک

اسلام آباد ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا تربیتی جیٹ طیارہ پشاور کے علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جبکہ وہ تربیتی پرواز پر تھا۔ پاکستانی فضائیہ نے اپنے بیان میں اس کا انکشاف کیا۔