تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : دعوت اہل سنت وجماعت کے زیر اہتمام بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر تالاب کٹہ بھوانی نگر روڈ نمبر 3 دعوت کے مرکز جامع مسجد العرب حمودیہ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوگا ۔ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مولانا ابوعبداللہ شاہ محمد اسلم جاویدنقشبندی قادری کا خطاب ہوگا ۔ مبلغین دعوت اجتماع میں شریک افراد کو مختلف فقہی مسائل کی عملی تربیت دیں گے ۔ صلوۃ و سلام و خصوصی دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔