تحفظات کے نام پر مسلمانوں کو ٹی آر ایس حکومت کا دھوکہ

چیف منسٹر کے سی آر انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ، محمد علی شبیر کا الزام

حیدرآباد۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے ٹی آر ایس زیرقیادت تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو ہدف ملامت بنایا اور کہا کہ کے سی آر نے انتخابی کے موقع پر کئے ہوئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔ یہاں تک کہ حکومت گزشتہ تین ماہ سے معمرین، بیواؤں اور جسمانی معذورین کو دیئے جانے والے آسرا پینشن فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔ علاوہ ازیں ریاستی بجٹ میں درج فہرست اقوام و قبائل، پسماندہ اور اقلیتی طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے مختص کردہ بجٹ رقومات کے منجملہ 50% رقومات 9 ماہ گذر جانے کے باوجود خرچ کرنے میں ناکام رہی، لیکن چیف منسٹر نے این سی اے ای آر (نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ) کی جانب سے 2017ء میں کئے گئے سروے رپورٹ کی روشنی میں کرپشن کے معاملے میں ریاست تلنگانہ کو 12 واں مقام دلانے میں کامیاب رہے۔ محمد علی شبیر نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس، تلنگانہ عوام کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تلنگانہ حکومت کے کرپشن، حکومت کی ناکامیوں اور آمرانہ اقدامات کیخلاف منظم انداز میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی اور ہر محاذ پر حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے صرف زبانی و کھوکھلے وعدوں کے علاوہ غریب عوام کی فلاح و بہبود میں ناکامی پر چیف منسٹر کے خلاف 43 اہم مسائل و نکات پر مبنی چارج شیٹ کا جواب دینے کیلئے مکتوب تحریر کرکے چیف منسٹر کو روانہ کریں گے۔
(سلس