تحفظات کی فراہمی میںچیف منسٹر کی ٹال مٹولی

سدی پیٹ۔26اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میناریٹی رائٹس پروٹیکشن فورم کے اسٹیٹ صدر ایم اے فاروق احمد نے این جی اوز بھون سدی پیٹ میں منعقدہ تلنگانہ میناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن ( ٹی ۔سیا) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم میناریٹیز ـو 12% تحفظات دینے کا وعدہ وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انتخابات سے قبل کیا تھا ۔ ہنوز اب تک عمل آوری نہیں ہوئی ۔ وزیر اعلیٰ کمیٹی قائم کر کے وقت گذاری کرتے ہوئے میناریٹیز کو دم پررکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ٹاملناڈو کی طرح تلنگانہ میں بھی میناریٹیز کو تعلیم کے میدان میں‘ ملازمتوں اور سیاسی میدان میں 12% فیصد تحفظات دینا کا پُرزور مطالبہ کرتیہ وئے کہا کہ بصورت دیگر حصول تلنگانہ کیلئے جس طرح تحریک چلائی گئی اسی طرح سارے تلنگانہ میںچلائی جائے گی ۔ وقت پڑنے پر مرن برت بھی رکھا جائے گا ۔ انہوں نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا 15نکاتی پروگرام ‘ اردو زبان کو سیکنڈ لینگویج ‘ دفاتر میں اردو مترجیم کا تقرر ‘ وقف جائیدادوں کا تحفظ ‘ وقف بورڈ کو Judicial Power ‘ ایس سی ‘ ایس ٹیز کی طرح سب پلان ‘ اٹراسٹی ایکٹ ‘ میناریٹی ویلفیر بھون ‘ اردو میڈیم ‘ آنگن واڑی ( مدارس) سنٹرس کا قیام ‘ آصف جاہی مارکٹ کا نام بحال کرنا ‘ پرانے باغ عامہ کی آثار قدیمہ کی میوزیم کا نام بحال کرنا‘ میٹرو لائن نظام کے نام سے موسوم ‘ نظام کی پیدائش کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان ‘ قبرستانوں کیلئے جگہ فراہم کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بھی حصول تلنگانہ کیلئے تحریک میں شانہ بہ شانہ ٹی آر ایس کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے پُرزور الفاظ میں کہا کہ سنہرا تلنگاہ تب ہی بن سکتا ہے جب انتخابات میں کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل ہو ۔ ڈاکٹراے اے خان صدر تنظیم المساجد سدی پیٹ اعجاز حفیظ نے بھی خطا کیا ۔ میناریٹی ریزرویشن فورمس Help Deskکا قیام عمل میں آیا ۔ ریٹائرڈ ایمپلائیز کنوینر کی حیثیت سے عبدالغنی موظف ٹیچر‘ کو کنوینر محمد حبیب الدین موظف ٹیچر ‘ یوتھ کنوینر محمد یوسف کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جلسہ کی صدارت محمد اطہر پریسیڈنٹ نے کی ۔ قبل ازیں جلسہ کا آغاز مفتی محمد اسعمیل کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر عبدالمجید ساجد ‘ اشفاق احمد ‘ ذاکر حسین ‘ عبدالبصیر سعدی ‘ خیرالدین موجود تھے ۔