تحفظات کی عدم فراہمی سے مسلمان پسماندہ ، رکن اسمبلی جیون ریڈی کا خطاب

جگتیال /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی پسماندگی کی اہم وجہ تحفظآت کی عدم فراہمی ہے ۔ آزادی کے بعد سے مسلمان ہر میدان میں 30 سال پیچھے ہوگئے ۔ گذشتہ 30 سال قبل کا جائزہ لیا جائے تو ہر محکمہ کے دفاتر میں شیروانی اور رومی ٹوپی نظر آتی ، وائی ایس راج شیکھر ریڈی سابق چیف منسٹر کی جانب سے 2004 میں 4 فیصد تحفظآت سے گذشتہ 10 سالوں میں کسی قدر معاشی اور تعلیمی میدان میں بہتری ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی جگیتال ٹی جیون ریڈی نے کل جگتیال میں گورنمنٹ تحتانیہ فورٹ ہائی اسکول کی قدیم عمارت میں SSV(RVM) کے تحت منظور کردہ 6.50 لاکھ سے تعمیر کردہ ایک کلاس روم کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر سابقہ چیرمین بلدیہ گری ناتھ بھوشنم بلدیہ چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی ، ایم ای او نارائنہ ، وائس چیرمین ، محمد سراج الدین منصور اور قاضی پورہ گورنمنٹ ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر سرینواس کے علاوہ عبدالمجید نواب جانی ، سرور شاہ بیابانی صدر SUTA کریم نگر RVM کوآرڈینیٹر محمد افضل موجود تھے ۔ اس موقع پر جیون ریڈی رکن اسمبلی سے SUTA کی جانب سے ایک تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے اردو میڈیم طلباء کے ساتھ انصاف اور مدارس میں مخلوعہ جائیداجد کو پر کرنے کیلئے DSC کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ اردو میڈیم مدارس میں دیگر تلگو میڈیم سے وابستہ استاذہ کے تقررات یا تبادلوں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ضلع کریم نگر میں تلگو میڈیم مدارس کیلے ایک بھی جائیداد مخلوعہ نہیں ہے جبکہ ضلع کریم نگر میں اردو یڈیم کیلئے 70 ایس جی ٹی اور 15 اسکول اسسٹنٹ کے پوسٹ مخلوعہ ہیں ۔ اس کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھانے کیلئے SUTA کے قائدین نے مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلگو میڈیم کی خاطر اردو میڈیم کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہے ۔ جگتیال کے اردو میڈیم تمام مدارس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا تیقن دیا ۔ اس مدرسہ کیلئے SSA کے تحت ایک کلاس روم کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لاکر تقریباً دیڑھ سال کا عرصہ ہو رہا تھا ۔ کوئی بھی کنٹراکٹر قدیم عمارت کو گرا کر تعمیر کرنے کیلئے آگے نہیں آرہا تھا ۔ وائس چیرمین بلدیہ سراج الدین منصور نے خصوصی دلعسپی لیتے ہوئے اپنے وارڈ کے اس مدرسہ کیلئے رکن اسمبلی کو توجہ دلواتے ہوئے ایک کنٹراکٹر کو تعمیر کیلئے تیار کرایا ۔ اس موقع پر جلسہ کے کارروائی شیخ نسیم احمد ٹیچر نے چلائی ۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء نے رکن اسمبلی اور چیرمین بلدیہ وجیہ لکشمی کی تہنیت پیش کئے ۔ اس موقع پر یوسف آزاد سابقہ صدر ملت اسلامیہ کونسلرس عبدالباری ، منیرالدین منا ، کمال اور صلاح الدین منا ، ٹیچرس ، اجمل ، محمد سمیع الدین ، مصطفی کمال اور دیگر موجود تھے ۔