تجارتی مذاکرات ‘ تحدیدات کے خاتمہ کیلئے پاکستان سے مطالبہ

نئی دہلی ۔ /31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج واضح کردیا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مذاکرات کا احیاء ‘ اسلام آباد کی جانب سے تجارتی تحدیدات ہٹانے کیلئے کئے گئے وعدہ کی تکمیل کے بعد ہی ممکن ہوگا ۔ وزارت خارجہ میں ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں ایک روڈ میاپ موجود ہے اور ہند ۔ پاک معتمدین تجارت کے گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان تجارت سے متعلق تمام پابندیوں کو برخواست کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا آئندہ مرحلہ صرف اس وقت ہی شروع ہوسکتا ہے جب پہلا قدم مکمل طور پر اٹھایا جائے گا ۔

جنوری 2013 ء میں ہندوستانی سپاہیوں کے سر قلم کئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فراخدلانہ بنانے کا عمل متاثر ہوا تھا ۔ پاکستان پہلے ہی اشیاء کی منفی فہرست سے حذف کرتے ہوئے ہندوستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف قرار دینے کی مہلت سے گزر چکا ہے ۔ حالانکہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک کو 1996 ء میں ہی انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف دے چکا ہے ۔ پاکستان منفی فہرست کے خاتمہ کے ساتھ گزشتہ سال ڈسمبر میں ہندوستان کو یہ موقف دینے والا تھا ۔

جھگی جھونپڑی سے ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹیم تک!
کولکتہ۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ کی 12سالہ پرینکا پرساد جس نے اپنی آنکھیں یہاں کی جھگی جھونپڑیوںمیں کھولی لیکن خواب تھا باسکٹ بال کھلاڑی بننے کا۔ متعدد امریکی کھلاڑیوں جیسے مائیکل جورڈن اور دیگر کو اُسے ٹی وی پر دیکھنے کا موقع نہیں ملا کیونکہ اس کے گھر میں ٹی وی سیٹ ہی نہیں تھا۔ لیکن جو خواب اس نے سجائے تھے اس کی تکمیل وہ ہر حال میں کرنا چاہتی تھی۔

پرینکا اپنی دادی اور اپنے بھائی کے ساتھ رہتی ہے۔ صبح جلدی اُٹھ کر وہ کوچنگ کلاس میں شرکت کرتی ہے اس کے بعد گھر آکر برتن مانجھنا اور کھانا پکانا اس کا روز کا معمول ہے لیکن اس کے باوجود وہ چٹیلا سنٹرل پارک میں باسکٹ بال کی پریکٹس کیلئے جانا کبھی نہیں بھولتی۔ جب جب وہ اپنی اسپورٹس کٹ کے ساتھ پریکٹس کیلئے نکتی ہے تو آس پاس کے لوگ اس کا مذاق بھی اڑاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے لاپاسر اور کریمہ میڈم کا شکریہ ادا کرنے کبھی نہیں تھکتی جن کی انتھک پریکٹس کرتے کرتے ایک مضبوط جسم کی خاتون میں تبدیل ہوگئی ہے اور بالآخر اسے ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹیم میں شامل کیا گیا۔