تانڈور میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

تانڈور /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عازمین حج کا تربیتی کیمپ مسجد اہل حدیث تانڈور میں منعقد ہوا ۔ شیخ عبدالرحیم ’’ جماعت اہل حدیث ‘‘ تلنگانہ نے مناسک حج بیان کئے ۔ قبال ازیں حافظ اسلم اور خواجہ یسین کی نعت سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ عبدالرشید جامعی خطیب مسجد اہل حدیث نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ اس موقع پر مدرسہ محمدیہ میں شعبہ حفظ کا آغاز ہوا ۔ قیام و طعام کی طلباء کیلئے مفت انتظام ہے ۔ مولانا خلیل الرحمن محمدی ، عبدالرحمن مجاہدی ، ڈاکٹر زبیر وغیرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ۔