تالاب میں چرواہا غرقاب

کوٹگیر ۔ 10 ۔ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پولیس اسٹیشن بیرکور منڈل کے اے پی ای مجید خان قادری کے بموجب موضع کشٹا پور کے کے راملو نامی 50 سالہ چرواہے کی نعش کل صبح تابلا میں تیرتی ہوئی پائی گئی ۔ متوفی کی بیوہ سالوا کے مطابق چرواہا گزشتہ روز شب گھر واپس نہیں لوٹا جبکہ اس کے مویشی واپس گھر آگئے ۔ کل صبح تالاب کے پشتہ پر متوفی کے کپڑے اور دیگر اشیاء پائے گئے اس سے شبہ کیا جارہا ہے کہ جانوروں کو دھونے کے دوران چرواہا غرقاب ہوگیا ہوگا اس کی بیوی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔